ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یلاپور میں بس اور لاری کی خطرناک ٹکر؛ لاری ڈرائیور کی موقع پر موت

یلاپور میں بس اور لاری کی خطرناک ٹکر؛ لاری ڈرائیور کی موقع پر موت

Sat, 11 Aug 2018 14:49:00    S.O. News Service

بھٹکل 11/اگست (ایس او نیوز)  ضلع شمالی کینرا کے یلاپور آربیل گھاٹ پر ہوئے   ایک سڑک حادثہ میں لاری ڈرائیور کی موقع پر ہی موت  واقع ہوگئی، جبکہ بس پر سوار پندرہ مسافر زخمی ہوگئے جب یہ دونوں سواریاں تیز رفتاری کے ساتھ  آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثہ آج سنیچردوپہر پیش آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ سرکاری بس یلاپور سے کاروار جارہی تھی، جبکہ مخالف سمت سے آنے والی لاری سے بس کی ٹکر ہوگئی۔

مرنے والے لاری ڈرائیور کی فی الحال شناخت نہیں ہوپائی ہے اور پولس موقع پر پہنچ کر ضروری چھان بین میں مصروف ہے۔

بس پر سوار پندرہ زخمی مسافروں کو فوری طور پر یلاپور سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


Share: